ممبئی حملے، ڈیوڈ ہیڈلی کو پینتیس سال قید کی سزا

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 25 جنوری 2013 ,‭ 19:12 GMT 00:12 PST

امریکہ میں ایک عدالت نے ممبئی حملوں کی سازش کے ملزم ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کو پینتیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

شکاگو کی ایک عدالت کے جج نے باؤن سالہ پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈیوڈ کولمن ہیڈلی کو بارہ الزامات میں قصور وار ٹھہراتے ہوئے سزا سنائی۔

ان میں سے ایک پاکستان کے کالعدم شدت پسند گروپ لشکر طیبہ کو مدد فراہم کرنے کا الزام ہے جس نے مبینہ طور پر بھارت کے شہر ممبئی میں سال دو ہزار آٹھ میں دہشت گرد حملے کیے تھے۔

ممبئی حملوں میں چھ امریکیوں سمیت کم از کم ایک سو ستر افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ سینکڑوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

حکام سے تعاون کرنے کی وجہ سے ڈیوڈ ہیڈلی سزائے موت یا بھارتی حکام کے حوالے کیے جانے سے بچ گئے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔