یو این ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کرے گا

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 24 جنوری 2013 ,‭ 13:03 GMT 18:03 PST

اقوام متحدہ ڈرون حملوں کے شہریوں پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے انکوائری شروع کر رہا ہے۔

برطانوی وکیل کیو سی بین ایمرسن جو ان تحقیقات کی سربراہی کر رہے ہیں۔ بین ایمرسن اقوام متحدہ کے خصوصی مبصر ہیں۔

لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’جہاں غلطیاں ہوئی ہیں وہاں احتساب ضروری ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ڈرون کے استعمال میں اضافے کے باعث ضروری ہے کہ اس حوالے سے ایک قانونی دائرہ کار مرتب کیا جائے۔

دوسری جانب پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بھی ان تحقیقات کی تصدیق کی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔