برازیل: نائٹ کلب میں آتشزدگی سے نوے ہلاکتیں

آخری وقت اشاعت:  اتوار 27 جنوری 2013 ,‭ 11:52 GMT 16:52 PST

برازیل میں پولیس حکام کے مطابق ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم نوے افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سانتا مرایا شہر میں واقع کِس نائٹ کلب میں آگ اس وقت لگی جب سٹیج پر موجود بینڈ نے آتش بازی کا مظاہرہ شروع کیا۔

اطلاعات کے مطابق نائٹ کلب سے نکلنے کا صرف ایک راستہ تھا۔ آگ پر قابو پایا لیا گیا ہے اور نائٹ کلب سے لاشوں کو نکالا جا رہا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔