’ایل او سی پر بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ‘

آخری وقت اشاعت:  اتوار 27 جنوری 2013 ,‭ 15:17 GMT 20:17 PST

پاکستانی حکام نے بیس دنوں کے معطلی کے بعد پیر سے لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت اور بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لائن آف کنٹرول کے آر پار سفر اور تجارت کے لیے قائم ادارے کے سربراہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسماعیل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم ہوئی ہے، کچھ دنوں سے فائرنگ بھی نہیں ہوئی اس وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا کہ (راولاکوٹ - پونچھ کے درمیان) سفری سہولت اور تجارت بحال کریں‘۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی وجہ سے لوگوں کے مال و جان کو خطرہ تھا جس کی وجہ سے راولا کوٹ اور پونچھ کے درمیان بس سروس اور تجارت معطل کرنا پڑی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ اب حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں بس سروس اور تجارت بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔