مصر: پورٹ سعید، سویز اور اسمالیہ میں ایمرجنسی نافذ

آخری وقت اشاعت:  پير 28 جنوری 2013 ,‭ 22:05 GMT 03:05 PST

مصر کے صدر محمد مرسی نے کئی دن کے ہنگاموں کے بعد ملک کے تین شہروں پورٹ سعید، سویز اور اسمالیہ میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیر سے تیس دن کے لیے روزانہ 21:00 سے 06:00 بجے تک ان شہروں میں کرفیو ہوگا۔

پورٹ سعید میں ایک عدالتی فیصلے کے خلاف شروع ہونے والے حالیہ ہنگاموں میں 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملک کے دوسرے شہروں میں صدر محمد مرسی کی حکومت کے خلاف مظاہرے چوتھے دن بھی جاری رہے۔

صدر مرسی نے سیاسی رہنماؤں کو پیر کو ہونے والے ’قومی مذاکرات‘ میں شامل ہونے کے لیے دعوت بھی دی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔