نیدرلینڈ کی ملکہ کا بیٹے کے لیے تخت چھوڑنے کا اعلان

آخری وقت اشاعت:  منگل 29 جنوری 2013 ,‭ 21:08 GMT 02:08 PST

نیدرلینڈز کی ملکہ بیٹرکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ تحت سے علیحدہ ہو رہی ہیں تاکہ ان کے بیٹے شہزادہ ولم ایلیگزینڈر بادشاہ بن سکیں۔

ریکارڈ شدہ خطاب میں ملکہ نے کہا کہ وہ باضابطہ طور پر تخت کو تیس اپریل کو چھوڑ دیں گی۔

ملکہ جو انقریب 75 سال کی ہو جائیں گی نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کئی سالوں سے سوچ رہی تھیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ تاج سر سے اتار دیا جائے۔

ملکہ بیٹریکس 1980 میں ملکہ اس وقت بنی تھیں جب ان کی والدہ نے تاج اتار دیا تھا۔

شہزادہ ایلیگزینڈر کی عمر 45 برس ہے اور ان کے تین بچے ہیں۔

شہزادہ ایلیگزینڈر 1890 کے بعد پہلے بادشاہ ہوں گے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔