’اسرائیل کا شامی عسکری ریسرچ سینٹر پر حملہ‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 31 جنوری 2013 ,‭ 20:09 GMT 01:09 PST

شام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے دارالحکومت دمشق کے قریب واقع عسکری ریسرچ سینٹر پر بمباری کی ہے۔

شام کے ریاستی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ بدھ کی صبح کیا گیا۔

اس سے قبل غیر مصدقہ رپورٹس میں کہا جا رہا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان سے شام میں داخل ہونے والے ایک قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔

اس قافلے پر حملے کے حوالے سے نہ تو اسرائیل اور نہ ہی لبنان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے بارہا تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شام کے ہتھیار لبنان کے حزب اللہ کے ہاتھوں میں آ سکتے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔