عرب شہزادے کے قافلے پر حملہ، دو اہلکار زخمی

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 1 فروری 2013 ,‭ 12:53 GMT 17:53 PST

بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ میں قطر کے ایک عرب شیخ کی شکار پارٹی کی حفاظت پر مامور ایف سی کے اہلکاروں پر حملے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت کے قریب پٹوخ کے مقام پر اس وقت ہوا جب یہاں شکار پر آنے والے قطر کے حکمران خاندان کے ایک شیخ اپنے ایک کیمپ سے دوسرے کیمپ جا رہے تھے۔

عرب شیخ اس علاقے میں تلور اور دیگر پرندوں کے شکار کے لیے آتے ہیں۔

محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک اہلکار نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں فرنٹیئر کور کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

کالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ عرب شیخ پر نہیں بلکہ اس کی سکیورٹی پر مامور فرنٹیئر کور کی گاڑیوں پر کیا گیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔