شدت پسندوں کا حملہ، چار فوجی ہلاک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 2 فروری 2013 ,‭ 04:03 GMT 09:03 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں عارضی فوجی چھاؤنی پر شدت پسندوں کے حملے میں چار سکیورٹی اہلکار اور بارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق پچیس سے تیس شدت پسندوں نے سرائے نورنگ کے علاقے میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات محکمۂ انہار کی رہائشی کالونی میں قیام پذیر پاکستانی فوج کی یونٹ کو نشانہ بنایا۔

لکی مروت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عارف خان نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں اور سکیورٹی اہلکاروں مابین فائرنگ کا تبادلہ رات گئے تک جاری رہا اور اس دوران چار فوجی اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اس کارروائی کے دوران بارہ شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔