’پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی جماعت نہیں‘

آخری وقت اشاعت:  بدھ 6 فروری 2013 ,‭ 09:11 GMT 14:11 PST

پاکستان کی وفاقی حکومت کے وکیل وسیم سجاد نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک سیاسی ایسوسی ایشن ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور ہائی کورٹ میں بدھ کو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے دو عہدوں کے مقدمے کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہی۔

وسیم سجاد نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرڈ سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ہے جس کے سربراہ مخدوم امین فہیم ہیں۔ ان کا موقف تھا کہ صدرِ پاکستان کسی رجسٹرڈ سیاسی جماعت کے سربراہ نہیں ہیں۔

انہوں نے عدالت کو یقین دلایا کہ آئندہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سرگرمیاں ایوانِ صدر میں نہیں ہوں گی۔

دوسری طرف اس مقدمہ کے درخواست گزار وکیل نے ان دلائل کو رد کرتے ہوئے اسے دکھاوا قرار دیا اور کہا کہ ایوانِ صدر میں سیاسی سرگرمیاں ہو رہی ہیں اور عدالتی احکامات کی پروا نہیں کی جارہی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔