’شراب مہنگی کرنے سے اموات میں کمی‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 7 فروری 2013 ,‭ 03:23 GMT 08:23 PST

کینیڈا میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شراب کی قیمت میں اضافے سے اس کے استعمال سے ہونے والی اموات میں قابلِ ذکر حد تک کمی آ سکتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق برٹش کولمبیا میں دو ہزار دو سے دو ہزار نو کے درمیان حاصل ہونے والے اعدادوشمار سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اگر شراب کی قیمت میں دس فیصد اضافہ کیا جائے تو اس سے ہونے والی اموات میں ایک تہائی کمی آ سکتی ہے۔

یہ تحقیق ایڈکشن نامی سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

اس تحقیق کے مطابق شراب کی کم از کم قیمت میں دس فیصد اضافے سے صرف عادی شراب نوش ہی متاثر نہیں ہوئے بلکہ مجموعی آبادی میں شراب کے استعمال میں تین فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔

برطانیہ میں بھی حکام شراب کی کم از کم قیمت متعارف کروانا چاہتے ہیں لیکن شراب تیار کرنے والے اداروں کی جانب سے مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا ہلاکتوں کی شرح سے کوئی تعلق نہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔