اورکزئی ایجنسی میں دھماکہ، آٹھ ہلاک، متعدد زخمی

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 8 فروری 2013 ,‭ 12:35 GMT 17:35 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق دھماکہ لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک دکان میں ہوا۔

مقامی انتظامی افسر محمود اسلم نے خبر ساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ’دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔‘

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق دھماکہ سرکاری اور سکیورٹی فورسز کے دفاتر کے قریب ہوا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔