ڈھاکہ: کشتی کا حادثہ، درجنوں مسافر لاپتہ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 8 فروری 2013 ,‭ 05:12 GMT 10:12 PST

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نزدیک کشتی ڈوبنے سے متعدد مسافر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

دریائے میگھنا میں ڈوبنے والی اس کشتی پر سو کے قریب مسافر سوار تھے۔

ضلعی منتظم سیف اللہ بادل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ پچیس افراد تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

بنگلہ دیش میں کشتیوں کے حادثات عام ہیں اور ہر سال ایسے حادثوں میں لوگوں کی بڑی تعداد ہلاک ہو جاتی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔