افضل گورو کی پھانسی پر تین روزہ سوگ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 9 فروری 2013 ,‭ 14:00 GMT 19:00 PST

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے کشمیری علحیٰدگی پسند افضل گورو کی پھانسی کے خلاف آج سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسی دوران پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کیے گیے مگر ان مظاہروں میں لوگوں کی شرکت بہت کم رہی۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور مرتضیٰ درانی نے بی بی سی کو بتایا کہ سوگ کے دوران ریاست کا پرچم سرنگو رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ افضل گورو کی پھانسی کے ظاہر کرتی ہے کہ بھارت کی عدالتیں آزاد نہیں ہیں اور کسی کو بھی ان سے انصاف کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے افضل گورو کی پھانسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔