شوکت اللہ خیبر پختونخوا کے نئے گورنر

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 9 فروری 2013 ,‭ 18:09 GMT 23:09 PST

صدر آصف علی زرداری نے انجینیئر شوکت اللہ کو صوبہ خیبر پختونخوا کا نیا گورنر مقرر کر دیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر نے یہ فیصلہ سنیچر کو وزیراعظم پاکستان کی ایڈوائس پر کیا ہے۔

نئے گورنر اتوار کی شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے انجینیئر شوکت اللہ دو ہزار آٹھ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے تینتالیس سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔