بنوں تھانے پر خودکش حملہ، چار حملہ آور ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 14 فروری 2013 ,‭ 04:08 GMT 09:08 PST

خیبر پختون خوا کے جنوبی شہر بنوں پر جمعرات کی صبح خودکش حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا۔

سرکاری ٹی وی کی خبر کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد چار حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اس واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

علاقے میں ایک اور خودکش حملہ آور کی موجودگی کی خبر بھی ملی ہے جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔