راولپنڈی: سرچ اپریشن کے دوران پولیس اہلکار سمیت تین ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 15 فروری 2013 ,‭ 21:45 GMT 02:45 PST

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس کے مطابق ایک سرچ اپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک مقامی پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام اباد کے قریب ضلع راولپنڈی کے علاقے کٹاریاں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرچ اپریشن کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سرچ اپریشن دہشت گردی کے متعلق پہلے سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے پولیس اے ایس آئی کا نام حسن نعیم ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔