کوئٹہ: دھرنے ختم، تدفین مکمل

آخری وقت اشاعت:  منگل 19 فروری 2013 ,‭ 12:13 GMT 17:13 PST

سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے میتوں کی تدفین مکمل کردی ہے۔ اس سے پہلے جب مظاہرین احتجاج ختم کرکے میتوں کو دفنانے کے لیے قبرستان لے گئے تو وہاں پر فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی تھی۔

کوئٹہ کے ڈی سی او عبدالمصور کاکڑ نے بی بی سی کو بتایا کہ میتوں کی تدفین مکمل ہو چکی ہے۔

اس سے پہلے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے کوئٹہ میں فوج کی تعیناتی تک میتوں کو دفنانے سے انکار کیا تھا اور وحدت المسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کے اعلان کے باوجود ان کا دھرنا جاری تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔