مالی:’فرانسیسی فوج کا مشن آخری مرحلے میں‘

آخری وقت اشاعت:  اتوار 24 فروری 2013 ,‭ 23:15 GMT 04:15 PST

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے کہا ہے کہ مالی میں فرانسیسی افواج کی اسلامی عسکریت پسندوں کو پہاڑوں میں ان کے ٹھکانوں سے نکالنے کی کارروائی آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات سنیچر کو پیرس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔

فرانسواں اولاند نے چاڈ کے فوجیوں کو شمالی مالی میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں فعال کردار ادا کرنے پر سراہا۔

گذشتہ روز اس کارروائی میں چاڈ کے تیرہ فوجی مارے گئے تھے جب کہ پینسٹھ باغی بھی اس کارروائی میں ہلاک ہوئے تھے۔

مالی میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں چاڈ کے دو ہزار سے زائد فوجی اہلکار افریقن یونین فورس کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔