’شامی اپوزیشن مذاکرات میں شریک ہوگی‘

آخری وقت اشاعت:  منگل 26 فروری 2013 ,‭ 21:04 GMT 02:04 PST

شام کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سیرین نیشنل کانگریس نے ملک میں قیامِ امن کی کوششوں کے سلسلے عالمی سفارتی مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شامی قومی اتحاد کے رہنما معاذ الخطیب نے رواں ہفتے روم میں ہونے والے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی کی وجہ امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی جانب سے شامی عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے مخصوص امداد کی فراہمی کی یقین دہانی ہے۔

شامی حزبِ اختلاف نے سفارتی مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا تھا کہ بیرونی دنیا شام میں ہونے والے قتل عام کو بند کرانے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔