پاکستان نیوی کے افسر حملے میں زخمی

آخری وقت اشاعت:  بدھ 27 فروری 2013 ,‭ 07:09 GMT 12:09 PST

پاکستان کے شہر کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بحریہ کے افسر شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

پاکستانی بحریہ کے ترجمان کمانڈر کامران نے بی بی سی کو بتایا کہ لیفٹنٹ کمانڈر محمد عظیم اپنی گاڑی میں سوار تھے اور اس پر مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیا جب ان کی گاڑی کراچی پورٹ ٹرسٹ کے گیٹ نمبر پندرہ کے قریب سے گزر رہی تھی۔

فائرنگ کے نتیجے میں لیفٹنٹ کمانڈر محمد عظیم زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر پی این ایس شفا ہسپتال پہنچایا گیا اور ہنگامی بنیاد پر ان کا آپریشن کیا گیا۔

بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ کے زخمی افسر اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ زخمی ہونے والے افسر مہران بیس پر ہونے والے حملے کے تحقیقاتی افسر ہیں۔ ان کے بقول وہ بحریہ میں درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔