تھائی لینڈ شدت پسندوں سے مذاکرات پر تیار

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 28 فروری 2013 ,‭ 06:09 GMT 11:09 PST

تھائی لینڈ کی حکومت نے ایک دہائی طویل تنازعے کے خاتمے کے لیے مسلمان باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

معاہدے پر دستخط ملائیشیا میں بی آر این یعنی نیشنل ریولیشن فرنٹ نے کیے۔

تھائی لینڈ پہلی بار مسلمان شدت پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات کر رہا ہے۔

تھائی لینڈ کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی علاقے میں سال دو ہزار چار سے جاری تنازع میں اب تک پانچ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان علاقوں میں مسلمان ایک علیحدہ ریاست کے قیام کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔