کراچی: دو ماہ میں ساڑھے چار سو افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 2 مارچ 2013 ,‭ 14:30 GMT 19:30 PST

پاکستان کے تجارتی شہر کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں سنیچر کو مزید سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں رواں برس پہلے دو ماہ کے دوران ساڑھے چار سو سے زیادہ افراد کو قتل کیا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس جنوری اور فروری کے مہینوں کے دوران شہر میں چار سو اڑسٹھ افراد یعنی اوسطاً روزانہ آٹھ افراد کو قتل کیا گیا۔

گزشتہ دو برس سے کراچی میں قتل کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

کراچی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سنہ دو ہزار بارہ میں دو ہزار تین سو سے زیادہ افراد کو قتل کیا گیا جبکہ سنہ دو ہزار گیارہ میں یہ تعداد اٹھارہ سے زیادہ رہی تھی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔