عراق:’شامی فوجیوں سمیت چالیس ہلاک‘

آخری وقت اشاعت:  پير 4 مارچ 2013 ,‭ 16:29 GMT 21:29 PST

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی صوبے انبار میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شامی فوجیوں سمیت چالیس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام نے بغداد میں خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ یہ افراد اس گروہ کا حصہ تھے جو شام میں حکومت مخالف باغیوں کے ایک حملے سے بچنے کے لیے سرحد پار کر کے عراق میں داخل ہوا تھا۔

رائٹرز کے مطابق ان افراد کو سرحد کی جانب واپس بھیجا جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں کچھ عراقی بھی شامل ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔