’توہین مذہب کا قانون ختم کردینا چاہیے‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 7 مارچ 2013 ,‭ 02:41 GMT 07:41 PST

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کو ایک رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ جن ممالک میں توہین مذہب اور مذہب تبدیل کرنے کے خلاف قوانین موجود ہیں ان قوانین کو ختم کردینا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے آزادیِ مذہب نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان قوانین کو آزادیِ اظہار اور اقلیتوں کے حقوق صلب کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کچھ مغربی ممالک میں توہین مذہب کے قوانین موجود ہیں لیکن ان کا اطلاق بہت کم ہوتا ہے۔

چند مسلمان ممالک جیسے سعودی عرب اور پاکستان میں توہین مذہب کی سزا موت ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔