’رینٹل پاور کیس میں جوڈیشل کمیشن بنائیں‘

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 8 مارچ 2013 ,‭ 10:52 GMT 15:52 PST

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کے متعلق مقدمے میں خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر اعظم اشرف نے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مقدمے کی تحقیقات کے لیے شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن قائم کریں۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ انہیں اس مقدمے میں پروپیگنڈے کا سامنا رہا ہے جس سے ریاست کی بھی بدنامی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی سیاست لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہے اور انہوں نے کبھی نیب پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔