دمدار ستارہ ہمارے نظام شمسی میں آج داخل ہو گا

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 9 مارچ 2013 ,‭ 23:12 GMT 04:12 PST

زمین کے شمالی نصف کرے میں لوگوں کو پین سٹارز نامی ایک چمکدار دمدار ستارہ دیکھنے کا نایاب نظارہ ملے گا۔

یہ دمدار ستارہ آٹھ مارچ کو دور بین کے ذریعے دیکھا جا سکے گا لیکن اس کے بعد کے دنوں میں یہ اتنا زیادہ چمکدار ہو جائے گا کہ یہ بغیر دوربین کے بھی دیکھا جا سکے گا۔

زمین کے جنوبی نصف کرے کے لوگ پہلے ہی یہ نظارہ دیکھ چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ دمدار ستارہ دیگر ستاروں کی مانند چمکدار تھا۔

شمالی آئر لینڈ کی آرمغ آبزرویٹری کے ڈائریکٹر مارک بیلی کا کہنا ہے ’ہمیں اس دمدار ستارے سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ یقیناً ہم ہوشیار ہیں کیونجہ ابھی بھی ہم کو یہ نہیں معلوم کہ یہ دمدار ستارہ کتنا چمکدار ہو گا۔‘

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔