افغانستان میں فائرنگ سے’امریکی فوجی‘ ہلاک

آخری وقت اشاعت:  پير 11 مارچ 2013 ,‭ 11:26 GMT 16:26 PST

افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کا کہنا ہے کہ افغان پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح شخص کی فائرنگ سے متعدد امریکی اور افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایساف کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے مشرقی صوبے وردک کے ایک دوردراز فوجی اڈے پر پیش آیا اور اس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ حملہ آور یا تو افغان پولیس کا رکن تھا یا پھر کسی مزاحمت کار نے اس کا روپ دھارا ہوا تھا۔

گزشتہ برس کے دوران نیٹو کے 60 سے زائد فوجی افغان سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔