افغاستان: ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پانچ فوجی ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 12 مارچ 2013 ,‭ 01:32 GMT 06:32 PST

افغانستان میں حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں بین الاقوامی افواج کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج ایساف کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایساف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا اس وقت وہاں دشمنوں کی کوئی سرگرمیاں نہیں تھیں۔

ایساف نے ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی شہریت کے بارے میں ابھی نہیں بتایا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔