کراچی میں فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 13 مارچ 2013 ,‭ 20:05 GMT 01:05 PST

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کے واقعات میں ایک سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں منگل کی رات کو آٹھ بجے کے قریب پہلا واقعہ پیش آیا، پولیس کے مطابق علاقے میں پولیس موبائیل گشت کر رہی تھی کہ عابد بھائی پارک کے نزدیک موبائیل پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس میں سب انسپیکٹر عابد حسین اور سپاہی گلزار ہلاک ہوگئے۔

دوسرا واقعہ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد کورنگی روڈ پر کالا پل کے قریب پیش آیا، علاقہ پولیس کے مطابق سپاہی جاوید شیریں خان اور سپاہی محمد عمران خان سول کپڑوں میں ایک کار میں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔