کراچی: ’تحریک طالبان کے تین کارکن گرفتار‘

آخری وقت اشاعت:  بدھ 13 مارچ 2013 ,‭ 14:04 GMT 19:04 PST

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے تین کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے جبکہ رینجرز نے دو روز میں اکسٹھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

کراچی کے منگھوپیر کے علاقے میں سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے نام شعیب محسود، خالد رحمان محسود، اور اورنگزیب محسود ہیں جبکہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

فیاض خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے خودکش حملوں میں استعمال ہونے والی بارود سے بھری دو جیکٹیں، دو بم، تین ہینڈ گرینیڈ، ایک کلاشنکوف، دو ٹی ٹی پستولیں، ایک ڈیٹونیٹر، اور بجلی کے تار اور بال بیئرنگ برآمد کیے گئے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔