نگران وزیراعظم:حکومت نے 3 نام دے دیے

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 14 مارچ 2013 ,‭ 06:29 GMT 11:29 PST

پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نگران وزیراعظم کے لیے تین نام تجویز کر دیے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق تجویز کردہ ناموں میں سابق وزیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ، سٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق جج جسٹس(ر) میر ہزار کھوسو کے نام شامل ہیں۔

اس سے قبل قائدِ حزبِ اختلاف چودھری نثار نے وزیراعظم کو خط لکھ کر اپوزیشن کی جانب سے اس عہدے کے لیے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس (ر) شاکر اللہ جان اور سندھ کے بزرگ سیاستدان رسول بخش پلیجو کے نام تجویز کیے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔