اسمبلی کی تحلیل پر اتفاق نہیں کیا:شہباز

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 16 مارچ 2013 ,‭ 15:12 GMT 20:12 PST

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جہاں ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے پر وہ اصولی طور پر متفق ہیں وہیں انیس مارچ کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے پر کوئی اتفاق نہیں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ اجلاس میں انہوں نے ’قطعاً یہ نہیں کہا کہ انیس تاریخ یا جو بھی تاریخ کہی جا رہی ہے، اسی دن تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاہدہ کیا۔ میں نے یہ کہا کہ ہماری جماعت چاہتی ہے کہ ایک ہی دن انتخابات ہوں۔‘

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مختلف صوبوں کی منتخب اسمبلیوں کی آئینی مدت الگ الگ دن مکمل ہوگی اور پنجاب اسمبلی کی مدت 9 اپریل تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں نگران سیٹ اپ کے لیے اتفاق رائے لازمی ہے دوسری صورت میں آئین میں اس کے قیام کا طریقۂ کار بہت واضح انداز میں موجود ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔