پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی گئی

آخری وقت اشاعت:  بدھ 20 مارچ 2013 ,‭ 16:19 GMT 21:19 PST

پاکستان کے صوبہ پنجاب کےگورنر مخدوم احمد محمود نے وزیراعلیٰ کے مشورے پر صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔

حکمران مسلم لیگ نواز کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے بدھ کی شام گورنر کو اسمبلی کی تحلیل کی سمری بھیجی گئی تھی جس پر انہوں نے رات نو بجے دستخط کر دیے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی آئینی مدت نو اپریل کو ختم ہونا تھی اور یہ تحلیل کی جانے والی آخری صوبائی اسمبلی ہے۔

اس سے قبل 18 مارچ کو بلوچستان اور 19 مارچ کو سندھ اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کر دی گئی تھیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔