وزیرستان:چیک پوسٹ پر حملہ، سترہ اہلکار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 24 مارچ 2013 ,‭ 06:09 GMT 11:09 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی حکام کے مطابق سنیچر کی رات کو ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں سترہ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس سے پہلے سنیچر کو حکام نے چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

اتوار کو پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ایک مختصر بیان کے مطابق مطابق شمالی وزیرستان میں قائم چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں سترہ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ خودکش حملہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے قریب قائم ایشا چیک پوسٹ پر ہوا اور اس میں سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔