ملالہ یوسفزئی کتاب لکھیں گی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ میں کتاب لکھنے کا معاہدہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملالہ کو کتاب لکھنے کے تیس لاکھ امریکی ڈالرز معاوضہ دیا جائے گا۔

ملالہ یوسفزئی نے اس سوانح عمری کو صرف اپنی کہانی ہی نہیں بلکہ ان لاکھوں بچوں کی کہانی کہا ہے جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ملالہ کو سوات میں سکول وین میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں زخمی ہونے کے بعد ان کا علاج پاکستان میں کیا گیا اور بعد میں برطانیہ منتقل کردیا گیا۔

برطانیہ میں حال ہی میں ملالہ نے سکول جانا شروع کیا ہے۔