آدھی صدی بعد ریاستی اخبار کی اجارہ داری ختم

برما میں آدھی صدی کے بعد پہلی بار عوام کو ریاستی اخبار کے علاوہ دیگر اخبارات پڑھنے کو ملے۔

برما کی حکومت کی جانب سے اصلاحات کی جانے کے بعد ریاستی اخبار کی اجارہ داری اتوار کے روز ختم ہوئی۔

سولہ اخبارات کو لائسنس دیے گئے ہیں جبکہ صرف چار اخبارات کی چھپنے کی تیاری مکمل ہے۔

میڈیا میں اصلاحات ایسے وقت آیی ہیں جب عین ایک سال قبل اپوزیشن لیڈر آنگ سان سو چی پالیمنٹ میں منتخب ہوئی تھیں۔

آنگ سان سو چی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی اس ماہ کے آخر میں اپنا ایک اخبار نکالے گی۔