اپنے چھ بچوں کو ہلاک کرنے والا جوڑا مجرم قرار

برطانیہ کی ایک عدالت نے اپنے چھ بچوں کو جلا کر ہلاک کرنے والے والدین کو مجرم قرار دے دیا گیا۔

برطانیہ میں ایک جیوری نے ڈربی شائر کے ایک جوڑے مک فلپاٹ اور میررڈ فلپاٹ اور ان کے ایک ساتھی پال موزلی کو چھ بچوں کے قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔

مجرم قرار پانے والے مک فلپاٹ اور میررڈ فلپاٹ نے خود اپنے گھر میں آگ لگائی جس سے ان کے سوئے ہوئے چھ بچے جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔

عدالت مجرموں کی سزا کا تعین بدھ کے روز کرے گی۔