کوئٹہ: سابق ایڈووکیٹ جنرل اغوا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت میں پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کو کوئٹہ کے سے اغوا کر لیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق بلوچستان کے سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کو کوئٹہ کے سریاب روڈ اغوا کیا گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق صلاح الدین کا گھر سریاب روڈ کے قریب واقع ہے۔

یاد رہے کہ سابق ایڈوکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کچھ دن پہلے ہی پاکستان مسلم لیگ نواز میں شامل ہوئے تھے۔