جعلی ڈگری:سابق وزیر کو ایک سال قید

پشاور میں عدالت نے جعلی ڈگری کے مقدمے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن سید عاقل شاہ کو ایک سال قید اور تین ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

سید عاقل شاہ گزشتہ اسمبلی میں پشاور سے منتخب ہوئے تھے اور سابق کابینہ میں صوبائی وزیر کھیل تھے۔

عاقل شاہ کو جمعرات کو پشاور میں سیشن جج شہبر خان نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق 82 کے تحت سزا سنائی۔

عاقل شاہ کی بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی تھی اور انہیں اس بارے میں غلط بیانِ حلفی جمع کروانے پر یہ سزا دی گئی۔

عدالت سے سزا ملنے کے بعد عاقل شاہ کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔