’بوکوحرام کے لیے عام معافی کے لیے پینل قائم‘

نائجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن نے ایک پینل تشکیل کیا ہے جو اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے لیے عام معافی کے حوالے سے غور کرے گا۔

واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے حملوں سے ملک کے شمالی علاقوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

صدر نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک کے مسلم اکثریتی شمالی علاقوں کے مذہبی رہنماؤں نے فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے عام معافی کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل صدر جوناتھن عام معافی کی تجویز کو رد کرچکے ہیں۔