’انتخابات میں امن و امان کو یقینی بنائیں گے‘

پاکستان کے نگراں وزیر اطلاعات و نشریات عارف نظامی نے کہا ہے کہ انتخابات کو شفاف بنانا نگراں حکومت کا مینڈیٹ ہے اور عام انتخابات میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچانا الیکشن کو ثبوتاز کرنے کی سازش ہو سکتی ہے جسے ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔