مصر: تشدد کے واقعات میں 80 سے زیادہ زخمی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمعے کے روز فرقہ وارانہ تشدد کے مختلف واقعات کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور اسی سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ افراد فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والے قبطی عیسائیوں کی آخری رسومات کے بعد تشدد کے واقعات میں زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق سوگواروں پر پتھراؤ کیا گیا جو صدر محمد مرسی کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے تاہم صدر مرسی نے تشدد کے ان واقعات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کیتھڈرل پر حملہ درحقیقت ان کی ذات پر حملہ ہے۔