جعلی ڈگری کیس، جمشید دستی کی سزا کالعدم

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے سابق ایم این اے جمشید دستی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی اور مقامی میڈیا کے مطابق عدالت نے بدھ کو جمشید دستی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ سیشن کورٹ نے جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔