پشاور میں بم دھماکہ:اے این پی کے رہنما سمیت تین زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں بارودی سرنگ پھٹنے سے عوام نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب ایوب جان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق ارباب ایوب جان پشاور کے مضافاتی علاقے ترناب فارم میں الیکشن مہم پر تھے جہاں واپسی پر ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ارباب ایوب جان سابق صوبائی وزیر ہیں اور مئی میں ہونے والے انتخابات میں بھی امیدوار ہیں۔