’میڈونا بدتہذیب ہیں‘

ملاوی کی حکومت نے پوپ سٹار میڈونا کو اس وقت بدتہذیب کہا جب انہوں نے اپنے حالیہ دورے پر حکومت پر ان کا بہتر طریقے سے خیال نہ رکھنے کا الزام عائد کیا۔

میڈونا نے ملاوی سے دو بچے گود لے رکھے ہیں اور حال ہی میں ملاوی کے دورے پر انہوں نے ان سکولوں کا دورہ کیا جن کی امداد ان کی تنظیم کرتی ہے۔

ملاوی کی حکومت کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ میڈونا دوسری مشہور شخصیات جیسے کہ بونو اور چک نورس سے بہتر برتاؤ چاہتی ہیں۔

ملاوی کی حکومت نے میڈونا پر الزام لگایا کہ وہ اپنی امداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں اور ان کو چاہتے کہ وہ اپنی گائیکی پر زیادہ دھیان دیں۔

ملاوی کی حکومت کے اس بیان پر میڈونا کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔