مشرف کے کاغذات نامزدگی چترال سے بھی مسترد

پاکستان کے الیکشن ٹریبونل نے سابق صدر پرویز مشرف کی چترال کے حلقے این اے 32 سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے تھے۔ ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی گئی تھی۔

منگل کو الیکشن ٹریبونل نے اپیل کی سماعت کے بعد سابق صدر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

اس سے قبل پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کراچی کے حلقے این اے 250 اور اسلام آباد کے حلقے این اے 48 سے مسترد ہو چکے ہیں۔