راجہ پرویز اشرف گوجر خان سے نااہل قرار

الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 سے نااہل قرار دے دیا ہے۔

اس سے قبل ریٹرننگ افسر نے سابق وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا تھا جس فیصلے کی اپیل انہوں نے الیکشن ٹریبونل میں کی۔

راجہ پرویز اشرف کی اپیل کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالرؤف شیخ اور جسٹس مامون الرشید نے کی۔