بوسٹن: میراتھون دھماکوں میں متعدد افراد زخمی

امریکہ ریاست میساچوسٹس کے دارالحکومت بوسٹن میں ایک میراتھون ریس میں دو دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکے میرا تھون ریس کی اختتامی حد کے قریبو ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی نے میرا تھون میں حصہ لینے والے ایک کھلاڑی کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اے پی کے مطابق بوسٹن کے شمال میں واقع ایک گلی میں جو فنش لائن کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے چند سکینڈ کے بعد دوسرا دھماکہ ہوا۔