اے این پی کی سکیورٹی بحال کرنے کا حکم

پاکستان کے وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے صوبہ خیبر پختون خوا کے آئی جی پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ اے این پی کی سکیورٹی بحال کرے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر داخلہ نے صوبے میں تمام سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہ کہ اے این پی دہشت گرد حملوں کی زد میں ہے اور آج بھی چارسدہ میں اے این پی کے ایک مقامی رہنما پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں دو افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔